ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے ای۔بسوں کے ٹینڈر کو لے کر درج شکایت پر غور کرنے کا دیا حکم 

ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے ای۔بسوں کے ٹینڈر کو لے کر درج شکایت پر غور کرنے کا دیا حکم 

Sun, 20 Jan 2019 02:13:43    S.O. News Service

شملہ،19جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے ریاست روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو الیکٹرک بسوں کی خریداری کے ٹینڈر میں گھوٹالے کا الزام لگانے والے وکیل کی شکایت پر غور کرنے کو کہا ہے۔چیف جسٹس سوریاہ کانت اور جسٹس اجے موہن گوئل کی بنچ نے کہا کہ وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ درخواست گزار نے ایسی گاڑیوں کے ڈویلپرکے کہنے پر یہ درخواست دائر کی ہے جو تجویز کے لیے درخواست (آر ایف پی ) دستاویزات کے مطابق نیلامی کے عمل کے قابل نہیں تھے۔یہ عرضی ہماچل پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایچ آر ٹی سی ) کے ذریعہ شملہ میں بیٹری سے چلنے والی 50 مسافر بسوں کے ڈیزائن، تعمیر، فراہمی اور استعمال میں لانے کے کام کے لئے شائع آر ایف پی دستاویزات کے سلسلے میں دائر کی گئی ہے۔عدالت نے ایچ آر ٹی سی کو مسئلے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔یہ عرضی وکیل رگھوناتھ مہابل نے دائر کی ہے جس میں اس ٹینڈر کے عمل کی غیر جانبدار اور مناسب تحقیقات کے لئے ماہرین کی ایک آزاد تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: